کسی بھی خبر سے پہلے اس کی تصدیق کرنا لازمی ہے،اختر مینگل

0 222

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما و بی این پی کے سرپرست اعلی سردار عطا اللہ خان مینگل کی وفات سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے سردار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک

رابطہ کیا اور سردار عطا اللہ خان مینگل کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سردار عطا اللہ مینگل بالکل خیریت سے ہیں۔ کسی بھی خبر سے پہلے اس کی تصدیق کرنا لازمی ہے سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید علیل ہونے پر سردار عطا اللہ مینگل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ آن لائن نیوز کے رابطہ کرنے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ ان کا سردار اختر جان مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا انہوں سوشل میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.