پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ایف آئی اے کا بڑ ا اقدام
پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے 6 ممالک کو معلومات کے حصول کیلئے خط ارسال کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اے بیرون ممالک سے تحقیقات کے رجوع کرنے کا عندیہ دے رکھا تھا اور حالیہ خط اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق 6 ممالک کو خط فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے زریعے لکھا گیا ہے جس میں آسڑیلیا،کینیڈا سے وہاں کی کمپنیز بارے معلومات اسسٹنس مانگی گئی ہیں جبکہ سنگارپور سے ناصر نامی شخص اور عبیدہ شیٹی بارے معلومات کا تقاضا کیا گیا ہے۔یو اے ای میں بھی دو کمپنیز اور متحدہ عرب امارات کے ایک کرکٹ کلب اور ابراج گروپ بارے بھی معلومات و اسسٹنس کے لیے خط لکھا گیا ہے۔امریکہ میں بھی دو کمپنیز بارے معلومات کے لیے لکھا گیا ہے، تمام کمپنیز وہاں سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں۔
[…] پی ٹی آئی ممنو عہ فنڈنگ کیس کی سماعت، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا […]