تاجر دشمن پالیسیوں کیخلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا، کاشف حیدری
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی رہنماء کاشف حیدری نے تاجر دشمن‘ ناروا پالیسیوں اور ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تاجروں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تاجر برادری پیج پر ہے اور کامیاب ہڑتال ہوگا جبکہ آج باچاخان چوک کوئٹہ میں بوقت1 بجے دوپہر مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی و صوبائی قائدین پریس کانفرنس کریگی‘ یہ بات انہوں نے شٹرڈاؤن ہڑتال سے متعلق عوام اور تاجروں میں پملفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ تاجر دوست ٹیکس سکیم نا قابل عمل ہونے کے باعث مسترد اور واپس لیا جائے آئے روز، دالوں، چاول سمیت کھانے پینے کی چیزوں پر لگا یا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے بجلی کی مہنگی قیمت اور بلوں پر تمام قسم کے ٹیکسز اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے آئی پی پیز کے معائدے ریویو اور کیپسٹی چار جز ختم کیے جائیں گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیکیورٹی کی ڈیمانڈ و ظالمانہ سلیب ختم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او جی 236 اور 237 ایچ واپس لئے جائیں صدر وزیر اعظم وزراء اور تمام افسران کی مفت بجلی گیس پٹرول اور مراعات بند کی جائیں ادویات اسٹیشنری دودھ پولٹری اشیائے خوردونوش پر سیلز ٹیکس واپس لیا جائے ایکسپورٹ سیکٹر پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے انکم ٹیکس سلیبز میں تبدیلی اور ٹیکس چھوٹ کی حد میں اضافہ کیاجائے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت پر لگائے گئے نئے ٹیکسز کو واپس اور گین پیریڈ بحال کیا جائے ایف بی آر افسران کے لا محدود اختیارات ختم کیے جائیں سودی نظام معیشت کا خاتمہ کیا جائے حکومت کی جانب سے ان ناروا اور تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا انہوں نے کہاکہ تاجر دشمن پالیسیوں کے خلا ف آج بروز بدھ بوقت 1بجے دن باچاخان چوک پر مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی و صوبائی قائدین پریس کانفرنس کرکے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اعلان کرینگے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کوریج کی اپیل کی جاتی ہے۔