میرواہ گورچانی شہر میں برساتی نالوں کی عدم صفائی پر اسسٹنٹ کمشنر کا اظہار برہمی
میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی اطلاع اور ضلعی و تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کرنے کے باوجود میرواہ گورچانی شہر میں برساتی نالوں کی عدم صفائی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد میڈم مہوش اعجاز نے میرواہ گورچانی کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کا دورہ کیا اور نالوں کی عدم صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا-اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ تعلقہ ایڈمنسٹریشن کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ٹاؤن آفیس دلاور حسین منگریو کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر مکمل صفائی کروا کر کل تک رپورٹ دی جائے- بعد ازیں ٹاؤن آفیسر دلاور حسین منگریو نے شہر کے مرکزی برساتی نالے کی صفائی کا عمل شروع کر دیا ہے –