حالیہ ہفتے کے دوران بھی عوام کو مہنگائی میں ریلیف نہ مل سکا

0 4

اسلام آ باد (ویب ڈیسک ) حالیہ ہفتے کے دوران بھی عوام کو مہنگائی میں ریلیف نہ مل سکا، چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا تو ٹماٹر، پیاز اور دالوں سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد ٹماٹر کی قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری اور ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 57 پیسے فی کلو بڑھ گئی جس کے بعد چینی کی قیمت 94.72 سے بڑھ کر 96.29 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ بکرے کا گوشت بھی 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جب کہ ملک میں دال مسور، دال ماش، دال چنا، باسمتی چاول، انڈے، خوردنی گھی اور آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی، برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی ہوئی جب کہ کیلے 3 روپے فی درجن اور آلو 2 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.