مسلم لیگ (ن) 3 دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، شیخ رشید احمد کا دعویٰ
مسلم لیگ (ن) 3 دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، شیخ رشید احمد کا دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک با رپھر دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 3 دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، دو سال بعد ایک نیا سیاسی ماحول دیکھ رہا ہوں جس میں آج جیسے حالات نہیں ہوں گے، مسلم لیگ (ن) انتشار، خلفشار اور باہمی جوڈو کراٹے
سے دوچار ہوگی، حکومت اور الیکشن کمیشن میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہو رہا ہے،تحریک انصاف کے دفن ہونے کی باتیں کر نے والے شہباز شریف اپنے لئے دم درود کروائیں ،آئندہ انتخابات شفاف اور درست ہوں گے،پاکستان میں القاعدہ، داعش، کالعدم ٹی ٹی پی، بیت الاسلام
سمیت انتہا پسند تنظیموں کا خطرہ موجود ہے۔ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف دفن ہوجائےگی، وہ 2 سال بعد اپنے لیے دم درود کروائیں، اپنے لیے سوچیں، آپ کے خاندان میں وراثت کی لڑائی شروع ہوچکی ہے جو 2 سال بعد نہ جانے کس نتیجے پر پہنچے گی
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کو مرا ہوا ہاتھی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان […]