پاکستان کی سر زمین سیاحوں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے، اسد قیصر
پاکستان کی سر زمین سیاحوں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے، اسد قیصر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پاکستان کی سر زمین سیاحوں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد سیاحت کی سماجی، ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، آج ہم اپنے شاندار ماضی اور مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے عالمی برادری کے ہمراہ سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سر زمین سیاحوں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے بے پناہ قدرتی حسن سے مالا مال کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیب، متنوع ثقافت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے چاروں صوبے بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو پرکشش قدرتی مناظر سے نوازا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ سیاحت کا شعبہ چھوٹے کاروبار اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
[…] امت مسلمہ کو در پیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے،اسد قیصر […]
[…] خطے میں امن کے قیام سے خوشحالی آئےگی،امن کےلئے قوم نے بھاری قیمت ادا کی جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، اسد قیصر […]