سکی کناری پراجیکٹ کے پاکستانی عملے کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوا دی گئی ہے ، چینی سفیر
سکی کناری پراجیکٹ کے پاکستانی عملے کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لگوا دی گئی ہے ، چینی سفیر
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تمام پاکستانی عملے کو ویکسین کی پہلی خوراک لگوا دی گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے سکی کناری
ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تیز رفتار سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ چین کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں کامیابی کو یقینی بنائے گی۔