مقامی اخبارات کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بلوچستان ایڈیٹرز فورم

0 318

مقامی اخبارات کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بلوچستان ایڈیٹرز فورم

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان ایڈیٹرز فورم کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مقامی اخباری صنعت کو درپیش مشکلات ، موجودہ صورتحال کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کے شرکاء نے اخباری صنعت کے مفادات پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کو دہراتےہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی اخبارات کو درپیش معاشی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیشل سپلیمنٹ کے اجراء کا اعلان اور اخبارات کے ماہ اپریل اور

مئی کے واجب الادا بلز کی فوری ادائیگی کو یقینی بنائے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے مقامی اخبارات کو جاری ہونے والے اشتہارات میں کمی کے باعث مقامی اخباری صنعت سخت معاشی صورتحال سے دو چار ہے اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کہ مقامی اخباری صنعت کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے جنرل باڈی کے آئندہ اجلاس سے منظوری لی جائے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.