سیلاب متاثرین کی بحالی فوٹو سیشن تک محدود ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ہے، سکندر خان جتوئی
سیلاب متاثرین کی بحالی فوٹو سیشن تک محدود ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ہے، سکندر خان جتوئی
سبی (نامہ نگار) پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے ضلعی صدر سکندر خان جتوئی, ڈویژنل لیبر سیکرٹری حاجی شیخ نصر اللہ, سینئر نائب صدر بشیر احمد مرغزانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی فوٹو سیشن تک محدود ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام ہوچکی ڈپٹی کمشنر سبی کی سروے ٹیم مخصوص علاقوں میں اپنے من پسند افراد کا اندراج کرکے سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے سیلاب متاثرین کا اندراج نہ کیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوکر کوئٹہ جیکب آباد نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کردیں گے سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے باوجود اندراج سے محروم رکھنا ظلم عظیم اور کھلی زیادتی کے مترادف ہے سیلاب سے متاثرہ خاندان بے یارو مددگار کھلے
آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں جہاں پر سر ڈھانپے کیلئے کوئی ٹینٹ تھرپال نہیں وبائی امراض کے دائریا، ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا نیز کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کے سبب بچے خواتین اور ضیعف العمر افراد موت و زندگی کے درمیان جنگ لڑرہے ہیں بارہا ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کو نشاندہی کرنے اور تحریری درخواستیں دینے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں اور نہ ہی کوئی ٹینٹ راشن اور مالی معاونت کی گئی انہوں نے کہا کہ سروے ٹیم اپنے من پسند خاندانوں کے نام اندراج کرکے انہیں نوازنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقے
ست مرلہ, ٹھیڑی, تلی, خجک ودیگر دیہاتوں میں بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے میں نمک کے برابر امداد دی گئی جو باعث افسوس اور لمحہ فکریہ ہے انہوں نے نیب اینٹی کرپشن ودیگر تحقیقاتی اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ ڈی سی سبی کی اعلی پیمانے پر ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرکے سیلاب متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے اور وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے سیلاب متاثرین کی فوری طور پر ٹینٹ راشن مچھردانیاں فراہم کی جائیں اور موجودہ ہونے والے سروے کو فی الفور منسوخ کرکے دوبارہ نئے سرے سے تمام متاثرہ علاقوں میں موجود سیلاب متاثرین کا اندراج ممکن بنایا جائے تاکہ کوئی بھی سیلاب سے متاثرہ شخص حکومتی امداد سے محروم نہ رہے۔