اوستہ محمد، کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ ریلی نکالی گی

0 159

اوستہ محمد: کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اوستا محمد ارشد حسین جمالی کی قیادت میں یوم سیاہ ریلی نکالی گی ،ریلی مچھلی پل سے نکالی گئی ،ریلی میں استاتذہ طلبا سیاسی سماجی رہنماں شہر یوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں پلے کارڈ بینرز اور ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کرگئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد حسین جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 84 دن ہے اور کشمیر میں کرفیو لگا ہوا ہے وہاں کے معصوم بچے اور مائیں بہنیں بھوک اور پیاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور عالمی عدالت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج اور کشمیری عوام کیساتھ ہیں وہ خود کو تنہا نہیں سمجھے انشااللہ جلد کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اگر دو ایٹمی قوتوں میں جنگ چھڑ گئی تو ساری دنیا اس کے لپیٹ میں آجائے گی ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان پاک فوج زندہ باد اوربھارت مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.