حافظ حمداللہ کی اسپیشل سیکریٹری داخلہ سے شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل ، سیکریٹری داخلہ شہریت منسوخی فیصلے پر ہنس پڑے

0 2

اسلام آباد:  نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جے یو آئی ف کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونے کے فیصلے پر سیکریٹری داخلہ بھی ہنس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللہ نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ سے شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل کر دی ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ میں نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحیدالدین سے ملاقات کرکے انہیں معاملیکا بتایا جس پر وہ بھی ہنس رہے تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز نادرا نے حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی جب کہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.