پرویز رشید کا چیئرمین سینیٹ کو خط ، استحقاق کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی درخواست

0 132

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھتے ہوئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی درخواست کی ہے ،سینیٹ کی استحقاق کمیٹی میں جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا معاملہ اٹھایا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے جس میں استحقاق کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی درخواست کی ہے ، سینیٹ کی استحقاق کمیٹی میں جے یو آئی (ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا معاملہ اٹھایا جا ئے گا ، خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مسئلہ اہم نوعیت کا ہے اس لئے اجلاس فوری طلب کیا جائے ، چیئرمین سینیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ خط ملتے ہی استحقاق کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.