محمد رضوان اور بابر اعظم بطور پارٹنر ایک ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی

1 140

محمد رضوان اور بابر اعظم بطور پارٹنر ایک ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی

شارجہ (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی20 کرکٹ میں بطور پارٹنر ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔محمد رضوان اور بابر اعظم بطور پارٹنر 1 ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی ہے، ان دونوں

کی شراکت کا اوسط 63 اعشاریہ 06 فیصد ہے۔گرین شرٹس کے ان دونوں کھلاڑیوں نے 17 مرتبہ پارٹنر شپ لگائی اور مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 4 مرتبہ سنچری جبکہ تین مرتبہ ففٹی کی پارٹنر شپ بنی ہے۔رضوان اور بابر کے درمیان 4 سنچری پارٹنرشپ مشترکہ طور پر ٹی 20 کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ویب ڈیسک )بلے باز محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 میں اپنے 500رنز مکمل کرلیے۔ ملتان سلطانز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.