جمعیت علماء اسلام امت مسلمہ کے لئے مضبوط چھتری کے مانند ہیں،مفتی رحمت اللہ صاحب

0 207

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کلی ریگی ناصران بلیلی یونٹ کے مجلس عاملہ کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی قائدین ضلعی معاون مالیات مولاناسردار محمد صاحب معاون مالیات مفتی رحمت اللہ صاحب نے شرکت کی اجلاس سے مولاناسردار محمد صاحب نے اراکین مجلس عاملہ کو ضلعی جماعت کے فیصلے کے مطابق ضلعی دورے میں یونٹ کے اطلاعات مالیات انصارالاسلام اور آئمہ خطباء مساجد سے ملاقاتیں سماجی خدمات علاقے کی عمائدین اور عوام سے رابطہ ودیگر شعبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور جمعیت علماء کلی ریگی ناصران یونٹ میں جماعت کی مزید بہتری کے حوالے سے اھم مشورے دئے گئے اور ضلعی جماعت کے فیصلوں اوراھم ہدایات سے آگاہ کیا اجلاس سے ضلعی معاون مالیات مولاناسردار محمد صاحب مفتی رحمت اللہ صاحب مولوی محمد حسن نے کہا کہ کل 28 اکتوبر میزان چوک پر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا اور تمام جماعتی ذمہ داران اور عوام الناس کل کے احتجاجی جلسے میں بھر پورشرکت کرے اورمظلوم عوام کے ساتھ خیر خواہی اور ہمدردی کامظاہرہ کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ہرزمہ دار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے اور تمام اراکین مجلس عاملہ اپنے یونٹ میں جمعیت علماء اسلام کے مضبوط قوت بنانے اور بھتری اورآگے لے جانے کے لئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام امت مسلمہ کے لئے مضبوط چھتری کے مانند ہیں جمعیت علماء اسلام نےروز اول سے پاکستان کی اور پاکستان میں مظلوم عوام کی حقوق کی تحفظ اور اسلامی نظام اور بقا کے لئے ہرمحاز پر قربانیاں دی ہیں
انہوں نے موجودہ حکومت کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پریشانی تنگدستی اور بے روزگاری کی زندگی بسر کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام نے اس طرح کے ملک اور اسلام دشمن حکمران کے ہرمحاظ پرڈٹ کرمقابلہ کیاہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.