27 اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،میرفداحکیم رند

0 47

رپورٹ محمد سلیم رند
مکران ڈویژن کے سماجی شخصیت میرفداحکیم رند نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے. 73 سال قبل بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر کے بین الاقوامی قوانین اورانسانی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے. 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے قدم اٹھایا. انہوں نے کشمیری عوام کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر انسانی تاریخ کے

ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہے. ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے میرفداحکیم رند کا کہنا تھا ہم کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ جرآت مند کشمیری گذشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کے تنازع کی بین الاقوامی حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے جن پر عمل درآمد ہونا باقی ہے. میرفداحکیم رند مکران ڈویژن ہمدرد سماجی شخصیت نے کہاکہ جموں وکشمیر آج مکمل جیل بن چکی ہے اور وہاں مکمل بلیک آؤٹ ہے. انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کا فوری طور پر نوٹس لے کر خطے میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.