وزارت اعلیٰ کے معاملے پر فریق نہیں بنوںگا ،نواب رئیسانی

0 1,072

کوئٹہ (ویب ڈیسک)چیف آف ساروان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ وزارت اعلیٰ کے معاملے پر فریق نہیں بنوںگا ،حکومت سازی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ ایک جمہوری عمل ہے ،پہلے بھی واضح کرچکاتھا کہ باپ کے امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دوںگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میرا ایک اصولی موقف ہے اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ہم جانتے ہیں کہ حکومت سازی میں سیاسی جوڑ توڑ ایک جمہوری عمل ہے اور یہ ہونا بھی چاہےے لیکن موجودہ حالات میں بلوچستان میں جوتوڑ جوڑ ہوا ان کے پیچھے کن لوگوں کے کیامقاصد تھے وہ سب پر عیاں ہے اوراس کے پیچھے کون لوگ تھے ؟یہ اب کوئی ڈھکی چھی بات نہیں لہٰذاءان حالات میں فریق نہیں بنوںگا اورکسی کے حق میں اپنا ووٹ نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مفادات کی تحفظ کی جو بھی یقین دہانی کرائے گا ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.