ارشد شریف کا قتل کس نے کیا ؟فیصل واڈا کا اہم پریس کانفرنس
ارشد شریف کا قتل کس نے کیا ؟فیصل واڈا کا اہم پریس کانفرنس
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کو قتل کرنے کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی ، وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور پاکستان آنا چاہتا تھا،مجھے اس لانگ مارچ میں خون ہی خون نظر آرہا ہے، میں آخری وقت تک کوشش کروں گا کہ اپنے لوگوں کو اس سے بچاﺅں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ارشد شریف میرا دوست تھا، ان کی شہادت حادثہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر
ارشد شریف کو گول لگ سکتی تو ہمیں بھی لگ سکتی ہے۔فیصل واڈا نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ہوا ہے اور اس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا کوئی ثبوت لیپ ٹاپ یا موبائل نہیں ملے گا، اس کی تحقیقات کہاں پہنچتی ہے، ہمارے نظام میں انصاف کا تو سب کو پتا ہے،جہاں واقعہ ہوا ہے کینیا کے حالات پاکستان یا پاکستان سے بدتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20گولیاں چلیں اور ارشد شریف کو 20گولیاں ماری گئیں ایسا نہیں ہے، میرے خیال میں گاڑی کے اندر یا بہت قریب سے مارا گیا ہے، ارشد شریف کو دو گولیاں لگیں، جو سینے اور سر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس لانگ مارچ میں خون ہی خون نظر آرہا ہے، میں آخری وقت تک کوشش کروں گا کہ اپنے لوگوں کو اس سے بچاﺅں۔انہوںنے کہاکہ اگر
مجھے کچھ ہوگیا تو تحفے میں ان کی لاشیں بھی ملیں گی، ارشد شریف کو دبئی سے کینیا کوئی عام آدمی نہیں بھیج سکتا، کینیا میں وہ کیا کرتا رہا اس میں سازشی لوگ ہیں جو ملک کو توڑنا چاہتے ہیں اور میری پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قتل ہے اور اس کو ڈراما کی شکل نہ دیں، دعوے سے کہہ رہا ہوں، کوئی ثبوت نہیں ملے گا۔فیصل واڈا نے کہا کہ مارچ میں لوگوں کا خون دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں تھا اور وہ پاکستان آنے کو تیار تھا لیکن سازش کے تحت اس کی ذہن سازی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ میں ارشد شریف سے اس دن سے مسلسل رابطے
میں تھا جب وہ ملک سے باہر چلے گئے، میرا موبائل حاضر ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جو طاقت ور شخصیات اس میں ملوث ہیں وہ مجھ سے دور نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دئیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا، اور مجبور کیا کہ ملک سے چلے جا، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانے کی بات درست نہیں ہے، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائے گئے، ان کے پیچھے ہی سازش تھی۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کیلئے کینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے، تو میں ننانوے فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا، میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فورنزک کیلئے تیار ہوں، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہر چیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کیلئے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے نیک نیتی سے ارشد شریف کو ملک سے جانے کا کہا تھا، ارشد شریف ملک سے جانا نہیں چاہتا تھا، اسے ڈرا دھمکا کر ملک سے جانے پر مجبور کیا گیا، دیکھنا ہوگا کہ ارشد شریف کی موت سے فائدہ کسے پہنچ رہا ہے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف کو کینیا بھجوایا گیا، کینیا میں فارم ہاﺅس ارینج کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے، میں آنے والے چند دنوں میں نام لے دوں گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کچھ لوگ ہیں جو اس سازشی بیانیے کو مانتے ہیں، اگر کوئی چاہتا ہے کہ میں ارشد شریف کی موت پر سیاست کروں تو میں ایسا نہیں کر سکتا۔