پاک ایران تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے ایران میں قانون سازی کی جائے گی
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے ایرانی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانےکیلئے ایرانی پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کو انٹرویو میں حسن نوریان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ جس طرح پاکستان روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی کوشش رہا ہے اسی طرح ایران سے بھی خرید سکے۔