عوام سخت مہنگائی سے مشکل میں ہیں اس لیے روٹی کی قیمت نہ بڑھایا جائے،اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاءاللہ درانی
مسلم باغ (نامہ نگار) اسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکا اللہ درانی سے انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد عارف کاکڑ کی قیادت میں نان بھائی کے مالکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آٹا کی قیمت میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت پر بات چیت کی گئی۔ اسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاءاللہ درانی صاحب نے نان بھائی کے مالکان کو تنبیہ کی کہ عوام سخت بے روزگاری اور مہنگائی سے مشکل میں ہیں اس لیے
روٹی کی قیمت نہ بڑھایا جائے۔ جبکہ نان بھائی کے مالکان کی جانب سے پرزور اپیل کی ہے کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنے دیا جائے۔ کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے آٹا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اور پرانی قیمت پر ہمیں نفع کی بجائے سخت نقصان میں جا رہے ہیں۔ اسٹنٹ کمشنر مسلم باغ نے تمام نان بھائی کے مالکان کو ہدایت کی کہ پیڑے کا وزن تھوڑا سا کم کر کے 180 گرام رکھا جائے۔