کیا اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو حکومت کیطرف سے اعلان کردہ تمام انعامی رقم ملی؟
پیرس اولمپکس 2024 میں 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرو کھلاڑی ارشد ندیم نے اپنی انعامی رقم سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔ رواں سال اگست میں پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کیا تھا۔ اولمپک میں نیا ریکارڈ بنا کر انہوں نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا اور ساتھ ہی پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ارشد ندیم کے اس اعزاز کے بعد نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ صوبائی حکومتوں سمیت کئی نجی اداروں نے بھی ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔ کھلاڑی کے لیے اعلان کردہ انعامی رقم کروڑوں میں تھی۔ پوچھا ‘حکومت یا پرائیویٹ اداروں کی طرف سے جن انعامات کا اعلان کیا گیا، کیا وہ سب آپ کو ملے؟میزبان تابش ہاشمی نے سوال سن کر کہا کہ ہاں یہ ایک اہم سوال ہے۔پوری قوم گن رہی تھی کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم کتنی تھی، میرے مطابق یہ 80 یا 90 کروڑ کے لگ بھگ تھی۔ اعلان کردہ تمام پیسے مل چکے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پرائیویٹ ادارے رہ گئے ہیں، انہوں نے آج تک پیسے نہیں دیے، کچھ پرائیویٹ اداروں نے دیے ہیں جبکہ کچھ رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ حکومت نے انعامی رقم بروقت ادا کی ہے۔