ملکی سیاست میں ہلچل،وزیراعظم شہباز شریف کا اہم فیصلہ
ملکی سیاست میں ہلچل،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد آج خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے آئندہ کی حکمت عملی پر رائے بھی طلب کریں گے۔
اس حوالے سے رکن اسمبلی پی ایم ایل این اختیار ولی خان نے بتایا کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کے بیان کے بعد آج اپوزیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تفصیلی مشاورت کرینگے۔اس کے علاوہ اس اہم اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوگی اور عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفے کے اعلان پر بھی گفتگو کی جائے گی۔