کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کےساتھ ہی گیس پریشر میں کمی
کوئٹہ( ویب ڈیسک)کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کےساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے، کوئٹہ سریاب کسٹم کے علاقے رحیم ٹاﺅن اصغرآباد میں گیس پریشر میں کمی کے سبب عوام باالخصوص طلباءو طالبات کو امتحانات کی تیاری میں مشکلات جبکہ خواتین کو امور خانہ داری میں پریشانی کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہا ر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءضیاءجان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، کئی بار سوئی سدرن گیس کمپنی کو شکایت کی ہے لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مجبوراًسریاب کسٹم کے عوام روڈ بلاک کر کے احتجاج پر مجبور ہونگے۔
[…] گیس پریشر کمی اور لوڈ شیڈنگ مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے،فرح عظیم شاہ […]