عدالت نے عمران خان کو بڑی ریلیف دیدی

0 199

 

عدالت نے عمران خان کو بڑی ریلیف دیدی

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے190 ملین پاو¿نڈ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے جیل سماعت کے دوران عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کر دیا۔احتساب عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں چیئرمین عمران خان سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی گئی۔ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کومزید تفتیش کی اجازت دی تھی۔عدالتی اجازت کے بعد جمعہ کو نیب کی دو ٹیمیں اڈیالا جیل پہنچیں۔

 

پہلی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاراحمد کی سربراہی میں عمران خان سے تفتیش کی جبکہ پہلی ٹیم کی موجودگی میں دوسری ٹیم ا?ئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ا?صف محمود نے کی۔احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق نیب نے بتایا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ نے متعلقہ ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا، نیب نے بتایا ہے کہ علی ظفر نے 24 مارچ2021ئ کے معاہدے کا ریکارڈ بھی نیب کو دے دیا ہے۔احتساب عدالت کی طرف سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق نیب حکام نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو منتقل ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش کرنی ہے،

اہم رہنماءپی ٹی آئی میں واپسی کے خواہشمند

تفتیش مکمل کر کے کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کے لیے مزید ریمانڈ چاہیے۔قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاو¿نڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 5 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے

مزید 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی، نیب نے بتایا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ نیب کی طلبی پر 23 نومبر کو نیب دفتر پیش ہوئے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق وکلائے صفائی نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی اور دو لیٹر پیش کیے، ایک لیٹر 6 نومبر 2019ئ کا مشرق بینک سے متعلق ہے، وکلائ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا رقم منتقلی سے کوئی سروکار نہیں۔احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق وکلائ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا 240 کنال اراضی منتقلی سے بھی کوئی سروکار نہیں، چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے دو کینسر اسپتال بنوائے تیسرا کراچی میں بن رہا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب حکام نے کہا کہ علی ظفر کے دیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے ریمانڈ ضروری ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت 10 کے بجائے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔احتساب عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی ائی کو 27 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

 

عدالت نے نگران وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.