صحافیوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،عالم کاکڑ
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم کاکڑ نے کہاہے کہ صحافیوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے پاکستان میں آزادی صحافت پر قدغن قابل مذمت ہے ،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک میں صحافت کی آزادی اورصحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ۔یہ بات انہوں نے پاکستان پریس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عالم خان کاکڑ نے کہاکہ صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ان پر پابندیاں ،انکی زبان بندی کی باتیں سن کر مجھے احساس ہوا کہ واقعی ہم بحیثیت قوم بد ترین تاریکی دور میں جی رہے ہیں حقائق سامنے لانے والے صحافیوں کو قتل، کوریج پر پابندی اور چینلز سے نکالنا بد ترین فسطائیت ہے آزاد صحافت کے لیے ماحول بنانا حکومت وقت کی زمہ داری ہے صحافی کے آزاد ہونے کے ساتھ ساتھ غیر جانبدار ہونا بھی ضروری ہے تحریک انصاف صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے صحافیوں کیلئے ہاوسنگ سکیم اور چینلز سے اشاروں پر بیدخلی جیسے قوانین کومنشور کا حصہ بنانے کی تجاویز مرکز کو ارسال کریں گے ۔عالم کاکڑ نے کہا کہ صحافیوں کی حفاظت ریاست کی زمہ داری ہے پاکستان میں زادی اظہار رائے پر قد غن کی پاکستان تحریک انصاف مذمت کری ہے ملک کو درپیش مسائل کی وجوہات میں سے ایک وجہ صحافیوں کی زبان بندی ہے صحافی کو آزادی کے ساتھ ساتھ غیر جانبدار بھی ہونا چاہیے لیکن بد قسمتی سے یہاں سب کچھ کنٹرولدڈ ہے۔بلوچستان ن میں صحافیوں کی حفاظت کا قانون بننا چاہیے اور چینلز جو کہ صحافیوں کو بغیر کسی وجہ کے نکال کر تھریٹ کرتے ہیں حکومت لائسنس دیتے وقت صحافیوں کی مستقل وابستگی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو صحافیوں سے بھی گلہ ہے کہ آج کل چیئرمین عمران خان پر جو ظلم ہورہا ہے اس پر تمام صحافی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہمیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔