ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،وقار الزمان

0 109

سبی(خ ن )چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وقار الزماں کیانی کی صدارت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی، ڈویڑنل ڈائریکٹر ترقیات محمد علی ، ایس ای سی اینڈ ڈبلیو عبداللہ خان ، ایس ای ایریگیشن عبدالکریم لونی ، ایکسین پی ایچ ای شہزادہ فرخ، ڈی ای او واسع کاکڑ، ایکسین روڈز ارشاد احمد ، ڈی ایس او ایاز داجلی ، ایکسین یو پی اینڈ ڈی ملک ثنائ اللہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی تمام افسران نے اجلاس میں جاری اور نئے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اپنے محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وقار الزماں کیانی نے کہا کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ذاتی طور پر منصوبوں کا جائزہ لیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا فنڈزکے حصول میں مشکلات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ یا ڈائریکٹر ترقیات سے رابطہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے جن کے ترقیاتی کام جاری ہیں وہ ائندہ کے لیے محکمہ سی این ڈبلیو کے ساتھ روابط میں رہیں وہ اپنے منصوبے کی مانیٹرنگ کر سکتے ہیں کسی بھی کمی یا کوتاہی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کی جائے اچھے روابط رکھ کر بہترین انداز میں کام کیا جائے انہوں نے کہا کہ نئے منصوبے تشکیل دیتے وقت عوامی فلاح کو مدنظر رکھا جائے اور ایسے منصوبے تشکیل دیئے جائیں جن کا براہ راست عوام کو فائدہ ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.