تاجر کا بیٹا بازیاب نہ ہوسکا، لواحقین کا 13 ویں روز بھی دھرنا جاری رہا

0 36

مقامی تاجر کا بیٹا بازیاب نہ ہوسکا، لواحقین کا 13 ویں روز بھی دھرنا جاری رہا ‘ دھرنا کمےٹی مےں شامل بچے کے لواحقےن ‘سےاسی جماعتوں اور انجمن تاجران کے رہنما¶ں نے کہا ہے کہ بچے کی عدم بازےابی حکومت اور اداروں کی مکمل ناکامی ہے حکومت ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بچے کو بازےاب کےا جائے بصورت دےگر ہم29نومبر کو اجلاس طلب کرکے سخت لائحہ عمل اختےار کرےں گی دھرنے کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے ٹرےفک کا نظام 13وےں روز بھی درہم برہم عوام کو مشکلات منٹوں کا سفر گھنٹو ں مےں طے کرنا پڑتا ہے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے سے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے سننے اور شنوائی کرنےوالا کوئی نہےں ہے اےسا لگ رہا ہے کہ حکومت خود بچے کی بازےابی کےلئے سنجےدہ نہےں ہے مقامی تاجر کا بیٹا 13 روز گزرنے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکالواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک بچہ بازیاب نہیں ہوتا دھرنا جاری رہے گا لواحقین بچے کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہے‘ تاہم لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک بچہ بازیاب نہیں ہوتا دھرنا جاری رہے گا۔درےں اثناءکمےٹی شامل پشتونخوانےشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ زےرے ‘مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحےم کاکڑ‘عوامی نےشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سےکرٹری رشےد خا ن ناصر‘قبائل فےڈرےشن کے سربراہ ملک امان اللہ کاکڑ اور بچے کے لواحقےن نے بچے کی عدم بازےابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ13روز گزرنے کے باوجود بچے سے متعلق تاحال کوئی پےشرفت نہےں ہوئی ہے اور نہ ہی بازےاب کےا گےا ہے جسے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور ادارے بچے کی بازےابی مےں مخلص نہےں ہم مطالبہ کرتے ہےں کہ بچے کو بازےاب کےا جائے ورنہ29نومبر کو کمےٹی کا اجلا س طلب کرکے سخت لائحہ عمل اختےار کرےں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.