شیخوپورہ میں تحریک انصاف کی تمام دھڑے بندیاں ختم
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کی تحریک شروع ہونے پر ضلع شیخوپورہ میں تحریک انصاف کی تمام دھڑے بندیاں ختم ہوگئی ہیں اور تمام گروپوں نے اپنے اختلافات ختم کر دیئے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں افضال کنور عمران سعید الحاج قیصر ذوالفقار بھٹی ڈاکٹر اشرف گھمن حافظ مدثر مصطفیٰ خان شیخ زین ندیم نے اہم کردار ادا کیا ہے
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ضلعی تنظیم اور تمام ذیلی تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا ہے کہ وہ صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہوا کریں گے دھڑے بندیوں کے خاتمہ کے لیے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلعی صدر چوہدری کنور عمران سعید کے گھر جا کر تمام گلے شکوے دور کر دیئے
اور اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور کرپشن مافیا کو نکیل ڈالی جائے گی۔
[…] (ویب ڈیسک)شیخوپورہ میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی 11 ایکڑ 4 مرلے زمین […]