ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے نے بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کر دیا، ، فردوس عاشق

0 178

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدابخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کی روح تڑپ اٹھی ہو گی

، بھٹو کی وراثت پر قابض گروہ نے انکی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔اتوار کے روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز اور نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے نے بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کر دیا،

جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے مظلوم عوام کوکیا انصاف دینگے۔ بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کار یوں کے حوالے سے جعلی راجکماری نے معذرت بھی ضرور کی ہو گی

۔یقیناًبی بی شہیدکیخلاف کی جانیوالی سیاہ کار یوں کے حوالے سے چچااوروالدکی طرف سے قبرپرکھڑے ہو کرجعلی راجکماری نے معذرت بھی ضرور کی ہو گی۔بھٹو کیاصل وارث دربدر جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.