شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

1 330

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نومنتخب سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت (آج) بدھ کو ہوگا جس میں 11نکاتی ایجنڈے کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.