افغان کرکٹر نے پی ایس ایل 7 کھیلنے سے معذرت کرلی

1 179

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے فاسٹ باﺅلر نوین الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔ انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں منتخب کیا تھا۔ نوین الحق نے ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ 7 جنوری کو شیڈول ہے جس میں فرنچائزز نئے کھلاڑی منتخب کریں گی۔

پی ایس ایل ایک زبردست ایونٹ ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اگلے سیزن میں اس کا حصہ ضرور بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ نہ ہونے پر دکھی ہیں‘۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)پی ایس ایل کا جب اغاز ہوا تو چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر ٹاپ افیشلز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.