کٹھ پتلی کےخلاف اعلان جنگ ،5جنوری کو لاہور میں بیس بنائینگے،بلاول بھٹو زرداری
لاڑکانہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کے خلاف جنگ کرنے کے اعلان کا وقت آچکا ہے۔5 جنوری کولاہورمیں اپنا بیس بنائیں گے ۔ان کے جانے میں دیرنہیں جیالے تیاری پکڑیں، اگلا الیکشن اوروزیراعظم، وزرائے اعلی بھی آپ کے ہوں گے۔پاکستان میں جمہوریت اب بس نام کی رہ گئی ہے، اس ملک میں کبھی آر او الیکشن
تو کبھی آر ٹی ایس کا الیکشن کرا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا جاتا رہا اور عوام کے ووٹ پر ڈاکا مار کر جمہوریت چھینی گئی۔آج پاکستان کے عوام کٹھ پتلی، سلیکٹڈراج بھگت رہے ہیں، نااہل حکمرانوں کابوجھ عوام اٹھارہے ہیں۔موجودہ حکومت صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، ہم ان کوخودمختاری
چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آج اے پی ایس شہدا کے خون کا سودا کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں کے سامنے صدر، وزیراعظم جھک چکے ہیں اورڈیل کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ کاش 27 دسمبر کوئی سوگ
کا دن نہ ہوتا، کاش 27دسمبر کا دن بھی عام سا دن ہوتا مگر افسوس گزشتہ 14 سال سے یہ دن خاص دن ہوتا ہے۔ آج بھی شہید بی بی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، شہید بی بی نے کہاتھا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ 14 سال گزر گئے عوام آج بھی شہید بی بی کو یاد کرتے ہیں، شہیدبی بی آپ کاپیاراپاکستان مشکل میں ہے۔ شہیدبی بی!آپ کے پاکستان میں نام کی جمہوریت ہے۔ شہیدبی بی! آج آپ کے پاکستان میں بولنے کی آزادی نہیں