سابق چیف سیکر ٹر ی اعجاز احمد قر یشی نے وفاقی محتسب کا حلف اٹھا لیا
سابق چیف سیکر ٹر ی اعجاز احمد قر یشی نے وفاقی محتسب کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر پا کستان ڈا کٹر عا رف علو ی نے گز شتہ روز ایک سادہ مگر پر وقار تقر یب میں ان سے حلف لیا۔ اعجاز احمد قر یشی چیف سیکر ٹر ی سند ھ اور چیف سیکر ٹر ی خیبر پختو نخواہ کے علا وہ سیکر ٹر ی ریلو ے وسیکرٹر ی ماحولیات سمیت اہم عہد وں پر خد ما ت سرانجام دے چکے ہیں۔گز شتہ چند بر س سے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں سینئر ایڈ وائزر اور قو می کمشنر برا ئے اطفال کے طو ر پر کام کر رہے تھے۔ 2005 ء کے زلز لہ کے دوران بطور چیف سیکر ٹر ی خیبر پختو نخواہ غیر معمو لی صلا حیتوں کا مظا ہر ہ کرنے پر انہیں ”تمغہ ایثا ر“ بھی دیا گیا۔ وہ عدا لتی اور انتظا می معا ملا ت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اعجا زاحمد قر یشی کا تعلق خیبر پختو نخواہ کے ضلع ڈیر ہ اسما عیل خاں سے ہے، ان کے والد محتر م خیبر پختو نخواہ میں ڈا ئر یکڑ ایجو کیشن کے طو ر پر ریٹا ئر ہوئے۔ اعجاز احمد قر یشی نے ایف سی کالج لا ہور سے بی اے اور ایم اے کی ڈگر یاں حاصل کیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی
حیثیت سے سول سروس کا آغا ز کیا بعدازاں وہ ڈپٹی کمشنر، کمشنر، سیکر ٹر ی ریلو ے، سیکر ٹر ی ما حو لیا ت، ایڈ یشنل چیف سیکرٹری، چیف سیکرٹر ی سند ھ اور چیف سیکر ٹر ی خیبرپختونخواہ سمیت متعدد اعلیٰ منا صب پر فا ئز رہے۔ وہ کینیڈا میں ٹر یڈ کمشنر اور یو این کے ادارے انٹر نیشنل ایو ی ایشن آرگنا ئز یشن میں پا کستان کے نما ئند ے کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ سول سر وس سے ریٹا ئر منٹ کے بعد اعجاز احمد قر یشی نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں سینئر ایڈ وائزر کے طو ر پر کام شر وع کیا،وہ یونیسف کے تعا ون سے پا کستان میں بچوں کے مسا ئل کے حل اور ان کی شکا یات کے ازالے کے لئے قو می کمشنر برا ئے اطفال کے طور پر بھی کا م کر رہے تھے، انہوں نے صو با ئی محتسبین کو ساتھ ملا کر بچوں کی انفرا دی شکایات اور ان کے اجتما عی مسا ئل کے حل کا ایک نظام تشکیل دیا اور بچوں کے لئے کام کر نے والی این جی اوز کے تعا ون سے معروف ما ہر قا نون ڈا کٹر ایس ایم ظفر اور شاہین عتیق الرحمان کی سر برا ہی میں ایک نیشنل چلڈ رن کمیٹی قا ئم کی۔ آپ وفاقی محتسب کے فیصلوں کے معیا ر اور قا نو نی حیثیت کا جا ئزہ (Appraisal) لینے والی ٹیم کے سر برا ہ بھی رہے جس کے نتیجے میں وفاقی محتسب کے فیصلوں کے خلا ف صدر پا کستان کو اپیل کی شر ح ایک فیصد سے بھی کم ہو گئی۔آپ نے سپر یم کورٹ کی ہد ایت پر سر کا ری اداروں کے نظام کی اصلاح کے لئے وفاقی محتسب کی 27 سے زیا دہ مطا لعا تی رپورٹوں کی تیا ری میں بھی سر گرم کردار ادا کیا، جن میں جیلوں کی اصلا ح، تھا نوں کی اصلاح، تعلیم، سی ڈی اے، پنشن، نیشنل سیونگز اور ما حو لیا تی آلودگی کے حوالے سے رپو رٹیں قا بل ذکر ہیں۔وفاقی اور صو با ئی اداروں میں اپنے وسیع تجر بہ کو بر وئے کار لا تے ہو ئے جناب اعجا زاحمد قر یشی نے وفاقی محتسب کو تمام معا ملا ت جیسے ایڈ وائز رز کا میر ٹ پر انتخاب، ان کی کا رکر دگی کا جا ئزہ، شفا فیت اور وفاقی محتسب کو صحیح معنوں میں غر یبوں کی عدا لت بنا نے جیسے امور میں قابل قدر معاونت فرا ہم کی۔جناب اعجا ز احمد قر یشی جہا ں رہے، ہمیشہ ان کا یہ ما ٹو رہا کہ: