27دسمبر پاکستان کی جمہوریت اور غریب عوام کے لیے یوم سیاہ کا دن ہے، غزالہ اشفاق احمدگولہ
صحبت پور(رپورٹ/شاہدگولہ)
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدرمحترمہ غزالہ اشفاق احمدخان گولہ،صوبائی جنرل سیکریٹری زرینہ زہری اورپاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوباٸی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اورمیری بڑی بہن محترمہ بےنظیرگولہ کاعالم اسلام کی پہلی وزیراعظم دخترمشرق شہیدمحترمہ بینظیربھٹوصاحبہ کی 16ویں برسی پرپیغام۔
27دسمبر پاکستان کی جمہوریت اور غریب عوام کے لیے یوم سیاہ کا دن ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹوصاحبہ نےشہادت کو قبول کرلیامگراپنے اصولوں سے روگردانی نہیں کی اور محترمہ شہیدرانی نے اپنی ساری زندگی ملک میں جمہوریت اور آٸین کی بالادستی کی جدوجہد میں گزاری اور انھوں نے اپنی زندگی میں دو آمرانہ ادوار کا مردانہ وار مقابلہ کیا جمہوریت اور آٸین کے حصول کے لیے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کی شہیدرانی محترمہ کی جدوجہد کا محور انسانیت اور معاشی حقوق کا اقدار تھا۔ محترمہ بےنظیربینظیر بھٹوصاحبہ نے جانفشاری سے دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوۓاپنی قوم کی خاطربغیرکسی ڈراورخوف کے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا۔پوری قوم 27دسمبرکے دن شہید محترمہ شہید بینظیر بھٹو صاحبہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ اقوام پاکستان کےلیڈراوع مرکزی چیٸرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید محترمہ کے مشن پر گامزن رہے گی۔