چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ دیا ہے،گورنر بلوچستان
کوئٹہ (خ ن) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سلک روڈ کلچرل سینٹر (SRCC) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کلچرل سینٹر قائم کرنے کا مقصد یہاں فن اور تخلیق کے نئے رحجانات کو پروان چڑھانا ہے. انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فن اور تخلیق کے فروغ کیلئے ایک نئے ادارے کا اضافہ نہایت خوش آئند اقدام ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کوئٹہ چینی سفارت خانے کے تعاون سے
قائم ہونے والے سلک روڈ کلچرل سینٹر (SRCC) کی افتتاحی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری(ہوم) قمر مسعود, ہنر کدہ اسلام آباد کے چیرمین سینئر آرٹسٹ جمال شاہ اور سینئر آرٹیسٹ پروفیسر اکرم بلوچ بھی موجود تھے. افتتاحی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان کے آرٹسٹ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو کئی مشکلات کے باوجود تہذیب وتمدن کے فروغ کیلئے کمربستہ ہیں. انہوں نے کہا کہ تمام آرٹسٹوں اور فنکاروں کی خدمات لائقِ تحسین ہیں. اس ضمن میں ہمارے
آرٹسٹ اپنے خطے کے عظیم ہیروز اور انکے مشن و تاریخ کو سامنے لانے کیلئے کوشاں ہیں. جو مثبت و تعمیری سوچ اکابرین نے چھوڑی ان ہی کے نقش قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے. ہمیں اپنے اکابرین کی گرانقدر قومی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو درست سمت میں لے جانے کیلئے کوشاں رہیں