گیس کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

1 525

 

گیس کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

کون کون سے سیاسی رہنماؤں پر جوتا پھینکا گیا؟جانیے

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں پر آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اب تک قیمتوں میں تبدیلی کی کوئی سفارش نہیں کی، میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں پھر سے تقریباً 41 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے جو نگران حکومت کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔اوگرا نے مزید کہا ہے کہ ایسی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر عوام کو کان نہیں دھرنے جاہیں، یہ غلط خبریں پھیلانے والوں کیخلاف حکومت کو اہم قدم اٹھا کر کارروائی کرنی چاہیے۔

 

دوسری جانب مشرق وسطی میں جاری تنازعہ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قمیتوں میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برینٹ کروڈ فیوچر 0.39 فیصد کی کمی سے 82.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 41 سینٹ یا 0.5 فیصد گر کر 76.95 ڈالر پر آ گئی ہے۔خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے قبل ملک میں

پہلی بار آئی ایم ایف نے غریبوں کیلئے اچھا قدم اٹھالیا

پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کیجانب سے 31 جنوری 2024 سے 15 فروری 2024 تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا

9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد

 

You might also like
1 Comment
  1. […] گیس کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.