وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

0 202

دو حہ (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ جمعہ کو شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قطر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے ہدایات دے دی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،افتتاحی تقریب سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی خطاب کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.