اداکارہ کنگنا رناوت نے والدین اور بھائی اکشت کے گھر کی تعمیر نو کر لی
اداکارہ کنگنا رناوت نے والدین اور بھائی اکشت کے گھر کی تعمیر نو کر لی
ممبئی (ویب ڈیسک)متنازع بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے والدین اور بھائی اکشت کے گھر کی تعمیر نو کر لی۔بالی وڈاداکار ہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھر کی تعمیر نو اور بعد کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک گھر کی تعمیر نو کروا رہی ہیں جہاں ان کا بھائی اکشت اپنی اہلیہ ریتو کے ساتھ رہائش پزیر ہو گا۔اداکارہ نے اب ٹوئٹر پر گھر کے کمروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ریتو (بھابی) اور میں نے ہمارے والدین کے ممبئی کے گھر کی تعمیر نو پر کام کیا ہے
[…] این آئی) اداکارہ مایا علی نے اسٹارزپرتنقید کرنے والوں کو کہا کہ ہم […]