ملک کے ناقابل تسخیر دفاع میں پاکستان ایئر فورس کا کردار انتہائی اہم ہے: وزیراعلی بلوچستان

فضائیہ کے شاہینوں نے غیور قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا

0 313

ملک کے ناقابل تسخیر دفاع میں پاکستان ایئر فورس کا کردار انتہائی اہم ہے: وزیراعلی بلوچستان

(ویب ڈیسک ،ڈیلی صحافت کوئٹہ)

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو دو سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی مہم جوئی کیخلاف جوابی کارروائی کے دو سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں

ہم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک کے ناقابل تسخیر دفاع میں پاکستان ایئر فورس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ فضائیہ کے شاہینوں نے غیور قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ہمارا ازلی دشمن جارحانہ عزائم رکھتا ہے

جو خطے کے امن اور استحکام کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے جراتمندی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.