وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے

0 142

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان 30مارچ لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے اور ایوان وزیراعلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو ایک روزہ دورہ پر لاہور جا ئیں گے ، جہاں وہ سہہ پہر 3بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔دورے میں وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعلی پنجاب انتظامی امور سے متعلق صورتحال اور کیے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.