چینی اور سائو تومے کے وزیراعظم کی ملاقات
بائو،ہینان چین کے وزیراعظم لی کھی چیانگ نے یہاں بائو فورم کانفرنس کے موقع پر سائو تومے اینڈ پرنسپل جورج بوم جیسسز سے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین سائو تومے اینڈ پرنسپل کے اس موقف کو سراہاتاہے کہ وہ ایک چین کے حصول پر یقین رکھتے ہیں،جو دوطرفتہ تعلقات کی سیاسی بنیاد ہیںانہوں نے کہا کہ دونون ممالک کے درمیان2016میں سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔دونوں رہنمائوںنے علاقائی اور عالمیمعاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا