بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ سمتھ اور ڈیوڈوارنر کی ایک سالہ پابندی ختم ہوگئی

0 200

کینبرا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی ختم ہوگئی۔جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کردار کیمرون بین کرافٹ تھے جو پہلے ہی 9ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کرچکے ہیں۔پابندی مکمل ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2018میں دونوں کرکٹرز کو کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی کی سزا دی تھی۔سابق کپتان اسمتھ اور وارنر اس وقت آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنر اور اسمتھ ورلڈکپ کے لیے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم انہیں ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.