شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کیس میں راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

1 128

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر قانونی بھرتیوں کیس میں راہداری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ ہفتہ کو شاہد خاقان عباسی نے بیرسٹر ظفر اللہ کے زریعے درخواست دائر کی ہے۔دائر درخواست میں سابق وزیراعظم نے استدعا کی کہ احتساب عدالت کراچی نے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں راہداری ضمانت دی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کراچی میں پیشی تک راہداری ضمانت منظور کی جائے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے،گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،کراچی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 10 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صادق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.