پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں اوربلوچستان میں حکومتی اقدامات وحفاظتی تدابیر تشویش ناک ہیں، مو لا نا عبد الحق ہا شمی

0 109

کوئٹہ( این این آئی) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ تاجربرادری دکانداروں کا اس پریشان کن حالات میں زخیرہ اندوزی ،مصنوعی مہنگائی باعث شرم وبدترین ظلم ہے ۔ایک طرف حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور پر اشیاء ضروریہ مہنگاکر دیاہے تودوسری جانب تاجر ودکانداروں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کرکے مہنگائی وذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔دیگر ممالک میں حکومت وتاجر عوام کو ریلیف دے رہی ہے ہمارے ہاں اس کے برعکس ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان ’’کروناآگاہی مہم‘‘کے حوالے سے پوری طرح سرگرم ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرونا کے خوف نے حکمرانوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہوا ہے ۔کرونا عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں اوربلوچستان میں حکومتی اقدامات وحفاظتی تدابیر تشویش ناک ہیں، حکمرانوں کے اقدامات محض زبانی کلامی حد تک محدود ہیں ۔متاثرین کی تعدا د 1300سے تجاوز کر چکی ہے ملک میں آئین وقانون اور جمہوریت کی بالادستی ہی ترقی کی ضامن ہے۔تمام ترقی یافتہ ممالک نے اسی راستے پر چلتے ہوئے دنیامیں اپناآپ منوایاہے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بیرونی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے دوسرے ممالک کارخ کررہے ہیں۔ملکی حالات کی بے یقینی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔جماعت اسلامی ہی پاکستان کے عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے ۔ مٹھی بھر اشرافیہ پورے ملک پرقابض ہے۔72برس سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایاہواہے۔ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں اورمشیروں کو حاصل ہوتے ہیں ۔ ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے ،مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست جس کا نمونہ ہے۔ عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے،سرمایہ دار چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں۔کرونا نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔عوام پریشان نہ ہوں ،رجوع الی اللہ اور صبر و استقامت سے موذی وباء کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.