اے این ایف کی بلوچستان میں بڑی کارروائی،اربوں روپوں کی منشیات برآمد
راولپنڈی(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
افغانستان سے اسمگل کی جانے والی 199 کلو گرام منشیات تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں ذخیرہ کی گئی تھی۔حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس اور اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پرپیشین کی تحصیل یارو کے پہاڑی علاقے کلی احمد خیل میں چھاپہ مارا اور 199 کلوگرام منشیات جس میں 106 کلوگرام ہیروئن اور 93 کلوگرام مارفین شامل تھی برآمد کرلی۔