
حکومت اس بات پر نظر رکھے گی کہ کسی بھی شہری کے بلوچستان صحت کارڈ سے علاج کی سہولت سے انکار نہ کیا جائے، نور الحق بلوچ
کوئٹہ،سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے پی ٹی وی بولان پر بلوچستان صحت کارڈ سے متعلق لائیو پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس بات پر نظر رکھے گی کہ کسی بھی شہری کے بلوچستان صحت کارڈ سے علاج کی سہولت سے انکار نہ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ حکومت انشورنس کمپنی اور ہسپتالوں پر بھی نظر رکھے گی تاکہ شہریوں کو بلوچستان صحت کارڈ کے ذریعے بہترین سہولیات مل سکیں صحت ایک بنیادی ضرورت ہے۔ خاص طور پر کسی گھر میں اگر بیماری آجاتی ہے تو ان پر سخت ترین معاشی مشکلات پڑ جاتی ہیں۔ مگر زندگی موت کی کشمکش میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہ کروا سکنا زیادہ تکلیف دہ امر ہے۔بلوچستان صحت کارڈ کو وجہ سے اب علاج بلوچستان کے تمام لوگوں کی دسترس میں ہوگا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بلوچستان صحت کارڈ ملک کے ان تمام ہسپتالوں میں چلے گا جہاں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا اشتراک ہے۔ اور انشورنس کمپنی کا پورے ملک میں وسیع کوریج پہلے سے ہی موجود ہے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہو ہے کہا کہ بلوچستان صحت کارڈ ہر خاندان کے سربراہ کو دیا جا? گا لیکن علاج کی سہولت حاصل کرنے کے لئے اصل ضرورت قومی شناختی کارڈ کی ہوگی۔ علاج قومی شناختی کارڈ دکھا کر کرایا جا سکے گا۔