رابی پیر زادہ کو 2 سال بعد مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار مل گیا

0 194

سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار اب بالآخر دو سال بعد مل ہی گیا۔رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آخر کار مریم نواز کے ایک فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔اس سے قبل رابی پیز زادہ نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے مریم نواز کی بنائی گئی پینٹنگ دکھائی تھی۔ٹوئٹ کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’2 سال سے مریم نواز صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی لیکن عمران خان صاحب کا اسکیچ جب بناتی ہوں فروخت ہوجاتا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے ان پیسوں سے غریب گھرانے کی مدد کرنی ہے، اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کریں‘۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.