معززججز کے خط نے آزاد عدلیہ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، سید صادق آغا

0 113

کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینیئر نائب صدر، معروف قبائلی شخصیت ” سید صادق آغا ” نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ معزز جج صاحبان کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کو وطن عزیز پاکستان کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔ کہ اس خط نے آزاد عدلیہ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اور عام ادمی یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ کہ ملک میں عدالتیں برائے نام ہیں۔ فیصلے کہیں اور ھوتے ہیں۔انہوں نے کہا۔ کہ اس خط سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے۔ کہ قائد عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر قائدین و کارکنان کے خلاف فیصلے میرٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ دباؤ اور خواہشات کی بنیاد پر دئیے گئے۔اسی طرح مجھ سمیت تمام قائدین اور رہنماؤں پر مقدمات بھی جھوٹ اور دباؤ کی بنیاد پر درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس صورتحال نے ملک کو نئے بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ جو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پہلے زوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں ان کی پھانسی کو غلط قرار دینے اور اب چھ معزز جج صاحبان کی جانب سے خط نے عدلیہ کو داغ دار کر دیا ہے۔ اب عام آدمی کی عدلیہ سے انصاف کی توقعات بھی ختم ہو گئی ہیں۔اور اب حقیقی انصاف کہاں ملے گا۔۔۔۔۔؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔انھوں نے کہا۔کہ معزز جج صاحبان کے خط سے عالمی سطح پر بھی ملکی وقار متاثر ہوئی ہے۔ اور خط کے بعد قائد عمران خان دیگر قائدین کارکنان اور تمام اسیران کو بدستور پابند سلاسل رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدترین ظلم ہے۔ اب قوم کی نظریں سپریم جوڈیشل کونسل پر لگی ہیں۔ کہ کیا حقائق کو تسلیم کرکے حقائق پر ہی فیصلے ھونگے۔یہ سپریم جوڈیشل کونسل کا امتحان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.