اے این ایف کی کارروائی، کوئٹہ کے تین ملزمان سے 12 کلو آئس برآمد

0 126

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے 12 کارروائیوں میں 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی کوریئر آفس میں بیرون اور اندرون ملک جانے اور آنے والے 6 پارسلز سے 755 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر ڈھاکہ جانے والے بنگلادیشی باشندے سے 740 زینیکس گولیاں برآمد کی گئی، کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں تین ملزمان سے 12 کلو آئس برآمد کی گئی۔ جامشورو حیدرآباد میں ملزم سے 4.5 کلو افیون برآمد، سخی سرور روڈ ڈیرہ غازی خان میں ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہو ئی ، فیصل آباد میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.