چینی صدر شی سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹرس کی ملاقات

0 8

بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس سے ملاقات کی جو یہاں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے صدرشی نے کہا کہ چین کثیر الملکی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی آرڈر پر یقین رکھتا ہے،تاکہ مستقبل کی انسانی برداری کو مساوی فوائد کی برادری بنایا جاسکے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹرس نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے صدر شی کا خطاب بہت اہم ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک کے درمیان تعلقات اور عالمگیر ترقی کے ایجنڈے نمایاں کرتا ہے،انہوںنے کہا کہ تاریخ ثابت کرے گی۔کہ چین کی ترقی محض ایک پرکشش تاریخی رجحان نہیں تھا بلکہ یہ انسانی ترقی میںایک اہم کردارتھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.